الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

SHC

SHC

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ ہائی کورٹ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے مراکز اور رضا کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی نے سیکیورٹی سے متعلق آئینی درخواست دائر کی تھی، پولیس اور رینجرز نے عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ جماعت اسلامی اور الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے مراکز اور کارکنوں کو تحفظ کیا جائے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے رضاکاروں اور قربانی کرنے والے عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ عوام کو اپنی مرضی سے قربانی کی کھالیں فلاعی اداروں کو دینے کیلئے تحفظ فرائم کیا جائے۔