الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے پشاور میں اجتماعی شادی کی تقریب

Joint Wedding

Joint Wedding

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام غریب افراد کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔

المرکز اسلامی پشاور میں بنے اسٹیج پر بیٹھے یہ نوجوان اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سےلطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان کے سروں پر سجی پگڑیاں اور گلے میں پہنے ہار ان کے دولہا بننے کا احساس دے رہے ہیں اور یہ اس تقریب کے خصوصی مہمان ہیں۔

اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن نے پشاور کے 50 جوڑوں کے رشتہ داروں کو بھی دعوت دی ہے اور ان کے لئے ولیمے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

تقریب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خصوصی طور پر شرکت کی اور رشتۂ ازدواج سے منسلک ہونے والوں کو دعاؤں سے نوازا۔