کراچی (خصوصی رپورٹ) تمام مدیر، صحافی حضرات، میڈیا پرسن، فوٹر گرافر، اور اخباری و چینل کے نمائندوں کو یہ عرض کی جاتی ہے انجمن طلبہ اسلام جو کہ نوجوان طلبہ کے دلوں میں عشق رسولۖ کی شمع فروزاں کر رہی ہے، اور نوجوان طلبہ کو مقام مصطفیۖ کے تحفظ، نظام مصطفیۖ کے نفاذ، اورعقیدہ ختم نبوتۖ کے لئے میدان عمل میں تیار کر رہی ہے، انجمن طلبہ اسلام نے اپنی تشکیل کے وقت سے آج تک مسلسل عقیدہ ختم نبوتۖکی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔
اس حوالے سے انجمن طلبہ اسلام نے اس سال بھی عشرہ عقیدہ ختم نبوتۖ کے حوالے سے کراچی بھر میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں، جن کے حوالے سے کراچی ڈویژن پریس کانفرنس میں بریفنگ دے گی، آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی اس دعوت کو قبول کریں اور ہمارے حوصلے کو سراہتے ہوئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔