کراچی (جیودیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مشیر عادل گیلانی کا کہنا ہے کہ دو برسوں کے دوران سب سے زیادہ کرپشن لینڈ سروسز میں کی، پولیس کا محکمہ دوسرے نمبر پر رہا۔ کراچی پریس کلب میں ذرائع کانفرنس کرتے ہوئے عادل گیلانی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق لینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ میں پچھہتر فیصد کرپشن کی گئی۔
جبکہ پولیس پینسٹھ فیصد کرپشن ریکارڈ کی گئی۔ کرپشن میں عدلیہ چھٹے نمبر پر رہی، عادل گیلانی کا کہنا تھا کہ کرپشن میں پاکستان 34 ویں نمبر پر رہا جبکہ بھارت 87 ویں نمبر پر ہے۔
ٹرانسپرنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دیگر ادارے بھی کرپشن کی زد میں ہیں سزا نہ ملنے کے باعث کرپشن کے گراف میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے نئی حکومت کے لیے کرپشن کا خاتمہ سب بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔