ملتان (جیوڈیسک) گورنمنٹ زینت میڈیکل سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سب پاکستانی میرے بھائی ہیں میرے لیے قابل احترام ہیں غریب اور کمزور کو پاکستان میں انصاف نہیں ملتا جس کا فائدہ قبضہ مافیا اٹھاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے اگر ٹھیک کام کریں تو سب کو انصاف مل سکتا ہے مجھے کبھی پروٹوکول کا کوئی شوق نہیں رہا۔ مجھے پروٹوکول سیکورٹی کی وجہ سے دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں بھی ان کے ہمراہ تھے۔