آل کراچی اورنگزیب مرحوم نائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ مانسہرہ سکسر نے اپنے نام کر لیا

Karachi

Karachi

کراچی : جماعت اسلامی ناتھا خان گوٹھ کے زیر اہتمام کھیلے گئے پہلا آل کراچی اورنگزیب بھائی (مرحوم) نائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے فائنل میں مانسہرہ سکسر نے مد مقابل مشوانی سکسر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹونے وننگ ٹیم مانسہرہ سکسر کے کپتان ملک حسین کو ٹورنامنٹ کی ٹرافی پیش کی ،مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ سفیان کو دیا گیا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ نعیم مشوانی کو دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ ٹیم خٹک اسپورٹس کو ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم قرار دیا گیا ۔اس موقع پر اورنگزیب مرحوم کے صاحبزادے عمیر نے ٹورنامنٹ کی وننگ اور رنر اَپ ٹیم کے کپتانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اس موقع پر مقبول حسن ،قاسم خٹک ،جمیل اعوان،بشیر تنولی ،اور شکیل استاد کے علاوہ دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس میچ کے چیف کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔