آل کراچی شہید اورنگزیب یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ 2014ء

کراچی: ینگ عوامی فٹ بال کلب عوامی کالونی کورنگی نمبر2 کے زیر اہتمام جاری آل کراچی شہید اورنگزیب یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ 2014ء میں کھیلے گئے 2میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں حسن بغدادی فٹ بال کلب لانڈھی نے مد مقابل عوامی جانباز فٹ بال کلب کو 2-0سے زیر کردیا۔

فاتح ٹیم کے نور اور حسین نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ دوسرے میچ میں ینگ عوامی فٹ بال کلب نے باآسانی عوامی یونائٹیڈ فٹ بال کلب کو 4-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے ذاہد نے 2اور واحد اور فیضی نے ایک ایک گول اسکور کئے۔