کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور شہید جمیل فٹ بال کلب کے اشتراک سے جار ی آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلا سیمی فائنل معرکہ کراچی کی معروف فٹ بال ٹیم اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے ٹورنامنٹ کی فیوریٹ اور مضبوط ٹیم ملک اسٹاربنارس کو 3-1سے مات دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
اعظم اسپورٹس کو فائنل تک پہنچانے میں اُن کے کھلاڑی اسٹار فارورڈ حافظ محمد حسان کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3گول اسکور کرکے اپنی ہٹ ٹرک مکمل کی جبکہ ملک اسٹار بنارس کی جانب سے اُن کی کپتان عرفان واھد گول کرنے میں کامیابی حاصل کر سکے۔
سیمی فائنل معرکے میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جسے ہزاروں شائقین نے دیکھا اور کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پر داد تحسین پیش کیا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض عزیز پاشا ،نصیر عمر بلوچ اور فرید طوفان نے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض چوہدری اقبال نے انجام دیئے۔