کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی اور جمیل شہید کلب کے اشتراک سے آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز افتتاحی میچ برمامحمڈن نے گلشن ملت کو کو اپنے عمدہ کھیل کی بدولت 5-0سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے نور الامین نے 3جبکہ سراج اور ایوب نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ڈسٹرکٹ کونسل کے نو منتخب رکن نذیر بھٹو نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے سابق انفارمیشن سیکریٹری پیر زمان ،ذکواة و عشر کمیٹی چیئر مین محمد نواز لکی ،ٹورنامنٹ آرگنائز ممتاز شاہ ،ٹورنامنٹ سیکریٹری حبیب اللہ جان ،پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر سٹی ایریا PS-128کے جنرل سیکریٹری شہید عبدالغنی کامریڈ کے بڑے بھائی اللہ داد محمڈن کے کوچ محمد علی ،رئوف بھائی ،ایچ ایم حنیف ،راشد ،جاوید بابو بھائی ،فضل خالق ،زاہد شاہ ،جانی کوہستانی ،شیراز عباس کے علاوہ دیگر کھیل سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر مہمان خصوصی رکن ڈسٹرکٹ کونسل نذیر بھٹو نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 50ہزارہ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں۔
آپس میں بھائی چارگی کو فروغ اور قیام امن کے لئے ہمارے کھلاڑی نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوںمیں محمدی اسپورٹس نے بلال فرینڈز کو 5-0سے ،کراچی ککرز نے ملیر سٹی کو 4-0سے ،عمر اسٹار نے افغان جانباز کو 3-2سے ،خیبر اسٹار نے حیدر اسپورٹس کو 2-1سے ،ملیر یونین نے ساحل محمڈن کو 4-2سے ،گلشن اتحاد نے اسلم الیون کو 2-1سے کھوکھرآپار نیشنل نے عادل اسپورٹس کو 1-0سے جبکہ ینگ جمال لانڈھی نے بلدیہ سینٹر کو 3-1سے شکست دیدی کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد سلیم،مجاہد اور سعید نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈ یا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔