کراچی : آل کراچی انجمن تاجران کے ایک وفد نے چیئر مین ہارون چاندنہ کی قیادت میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے سی سی پی او آفس میں ملاقات کی وفد میں رفیق جدون، عبدالصمد خان، جاوید ارسلہ خان ،شوکت ربانی، محمود لاکھانی، عبدالقادرنورانی،جاوید شیخ و دیگر تاجر شامل تھے۔
وفد نے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں تاجران کو درپیش مسائل بالخصوص خلد آباد پولیس چوکی کو تھانہ کا درجہ دینے اور شرافی گوٹھ کو واپس ضلع ملیر میں منتقل کرنے کے مطالبات پیش کئے اس کے علاوہ شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے بنائی گئی پولیس پکٹس میں پولیس نفری کی عدم موجود گی پر بھی توجہ مبذول کرائی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے تاجران کے وفد کی معروضات کو نہایت توجہ سے سننے کے بعد تاجروں کو یقین دھانی کرائی کے اُن کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے ملاقات میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر عبدالعلیم جعفری بھی موجود تھے۔