آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج ملیر فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا

کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام منعقد آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل آج ملیر فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان اسپورٹس خصوصاً فٹ بال کی سرپرستی میں پیش پیش کمشنر کراچی شعب احمد صدیقی ہونگے ٹورنامنٹ کا اختتامی اور فائنل ٹاکرا کراچی کی قدیم فٹ بال ٹیم مکران اسپورٹس اور خیبر مسلم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے مطابق ٹو رنامنٹ کے اس گرینڈ ایونٹ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے 10 ہزار سے زائد فٹ بال شائقین اور تماشائیوں کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کے دوسرے اور آخری سیمی فائنل میچ کے دوران خیبر مسلم بلدیہ ٹائون نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد امتیاز اسپورٹس کالا پل کو 2-0 سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

میچ کے دوران کھیل کے پہلے ہاف میں خیبر مسلم کو عثمان علی کے گول کی بدولت ایک گول کی سبقت حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں خیبر مسلم کے ہی محمد اقبال نے مزید ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مظبوط کردیا۔