آل کراچی فیصل انوٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں رئیس برادرز اور ینگ موسیٰ محمڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی : بابل اسپورٹس فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں جاری آل کراچی فیصل انوٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ۔ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے دو پری کوارٹر فائنل میچ میں رئیس برادر اور ینگ موسی محمڈن کی نے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی پری کوارٹر فائنل کے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ موسیٰ محمڈن نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ینگ سواتی کو 2-0سے زیر کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے ذاہد اور جلیل نے خوبصورت گول کئے جبکہ پری کوارٹر فائنل میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم رئیس برادرز نے ایک کانٹے دار معرکے کے بعد ارکان اسپورٹس اورنگی ٹائون کو پنالٹی ککس پر 3-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگی بنالی کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ کھیل کے مقررہ وت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میںکامیابی حاصل نہ کرسکیں۔

تاہم پنالٹی ککس پر رئیس برادرز کے سعید عالم ،رئیس اور ایوب نے درست نشانہ بازی کی جبکہ ارکان اسپورٹس اورنگی ٹائون کی کوئی بھی پنالٹی ککس گول پوسٹ میں نہ جاسکی کھیل کے دوران گرائونڈ میں موجود شائقین فٹ بال نے رئیس برادرز کے کھلاڑیوں کی شاندار کھیل پر بھر پور داد تحسین پیش کیا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق آل کراچی فیصل انو ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل آج کراچی سٹی اور گلستان ویلفیئر کے مابین کھیلا جائے گاٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پر کوارٹر فائنل میں ریفری کے فرائض سعید عالم ،رحمت اللہ اور نور الحق نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبداللہ تھے۔