آل کراچی فیصل حمائتی فٹ بال ٹورنامنٹ ہنٹر اسپورٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حمائتی الیون فٹ بال کلب بھنیس کالونی کے زیر اہتمام اپنی آخری منزل کی جانب رواں دواں آل کراچی فیصل حمائتی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں ہنٹر اسپورٹس فٹ بال کلب نے مد مقابل ملیر کی معروف ٹیم ملیر اسٹار فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی دوران کھیل مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے لیکن کوئی بھی ٹیم مزید گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزر رحمت اللہ حمائتی کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل یکم جون بروز اتوار کو اعظم اسپورٹس اور ملیر شاہین کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 2 جون بروز پیر کو چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ محفوظ الیون اور گل بلوچ کے مابین کھیلا جائیگا۔