آل کراچی فیصل حمائتی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ کی سیمی فائنل تک رسائی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) حمائتی الیون فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی فیصل حمائتی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں ڈرگ روڈ فیصل کینٹ کے معروف ٹیم اعظم اسپورٹس نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط اور ملیر کے معروف ٹیم ملیر شاہین کو پنالٹی ککس پر 3-1سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔کھیل کے دوران پہلے ہاف میں ملیر شاہین کو اُن کے کھلاڑی ذاکر کے دو گولوں کی بدولت برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں اعظم اسپورٹس نے اپنے کھیل میں بہتری پیدا کرتے ہوئے۔

مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے جس کے نتیجے میں اعظم اسپورٹس کے کھلاڑی وسیم اللہ نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کر دیا کھیل کے آخری لمحات میں اعظم اسپورٹس کے گول کیپر شاہد اسلام نے نہایت شاندار گول کرکے مقابلہ بر ابر کردیا جس پر ریفری کے فیصلے کے مطابق پنالٹی ککس مرحلے میں اعظم اسپورٹس کے گول کیپر شاہد اسلام نے 3خوبصورت پنالٹی ککس روک اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر ،احمد میاں اور محمد بخش نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض ممتاز علی اور شیر افضل نے انجام دیئے۔