آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈرگ روڈ یونین اور کوہاٹ اسپورٹس کی کامیابی

کراچی : رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سابقہ ڈسٹرکٹ ایسٹ چمپئن ڈرگ روڈ یونین نے مد مقابل محمد آباد محمڈن کو 3-0کے مارجن سے شکست دیدی ،کھیل کے دوران پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کو حسان کے گول کی بدولت 1-0کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں احسان اور قادر نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0کردیا محمود آباد محمڈن کی ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے ینگ سوشل فٹ بال کلب کورنگی کو 4-1سے زیر کردیا کوہاٹ اسپورٹس کی جانب سے تنویر نے دو جبکہ مظہر جمال اور طارق نے ایک ایک گول اسکور کیا ،ینگ سوشل فٹ بال کلب کورنگی کا واحد گول محمد سلیم نے کیا ۔ٹورنامنٹ میںکھیلے گئے ان میچوں کو ریفریز عمر بلوچ ،جاوید بنگش ،سلیم شاہ،واجد اور پرویز گل نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض محمد اقبال اور شیر افضل نے انجام دیئے۔

 All Karachi M Haroon Football

All Karachi M Haroon Football