کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمد فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں عمر اسٹار نے مد مقابل بلوچ اسٹار ملیر کو پنالٹی ککس پر 3-2سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے ملیر ریڈ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ہرا دیا۔
تیسرے میچ میں کراچی ککرز نے مضبوط حریف معمار اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں صاحبداد محمڈن نے جلال مراد کلب کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی۔
ان میچوں میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،عبدالغفور بلوچ اور انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔