کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لعل اسپورٹس فٹ بال گرائونڈ ڈالمیا پر “آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز ہوگیا ممتاز سماجی رہنماء حاجی نواز اور راجہ امتیاز نے ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے ہمراہ فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں غریب نواز فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف بلوچ کلب نوشکی کوئٹہ کو 2-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اپنے نام کرلیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے ان کے اسٹار فارورڈ زبیر نے دو خوبصورت گول اسکور کئے اور گرائونڈ میں موجود ہزاروں فٹ بال شائقین سے بھر پور داد وصول کی ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء حاجی نواز اور راجہ امتیاز نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری عابد مہر و دیگر کو مبارکباد پیش کی اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری عبدالواحدجان ،چیئر مین یاسین اسٹار محمد حسین ،بلوچ یوتھ گارڈن کے چیئر مین محمد ایوب ،سیکریٹری عبدالسلام ،سابقہ کھلاڑی غریب نواز غلام قادرکے علاوہ دیگر فٹ بال سے وابستہ اہم شخصیات بھی موجود تھیں ٹورنامنٹ میںکھیلے گئے افتتاحی میچ میں ریفری کے فرائض شبیر احمد ،وسیم اشرف اور حبیب بلوچ نے اور میچ کمشنر محمد معشوق اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔