آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میں اعظم اسپورٹس اور مکران اسپورٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی : سعودیہ اسپورٹس ملیر کے زیر اہتمام سعودیہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کے دو کورٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اعظم اسپورٹس نے مد مقابل مضبوط حریف ینگ عزیز آباد فٹ بال کلب کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول سلیم اللہ نے کیا جبکہ ینگ عزیز آباد کے فارورڈز نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں کراچی کی قدیم فٹ بال ٹیم مکران اسپورٹس نے باآسانی گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کو 3-0کے مارجن سے زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی کھیل کے دوران گلشن اسپورٹس کے کھلاڑی کوئی خاص کھیل نہ پیش کرسکے فاتح ٹیم کی جانب سے نوید نے دو اور عمیر نے ایک گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں میچ ریفری کے فرائض محمد ریاض ،عبدالطیف بلوچ ،منصور علی ،سلیم شاہ اور نبی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر امیر محمد خان تھے۔