کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال سعود آباد کے زیر اہتمام “آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز مورخہ 3 فروری 2017ء بروز جمعہ کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر ہو گا۔
ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق اس شاندار میگا فٹ بال ایونٹ کا افتتاح سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ مشیر رزاق ربانی کریں گے ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ مسلم برادرز اور گلشن اتحاد کے مابین کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی ممتاز و معروف 64ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر