آل کراچی گرلز انٹر کالجیٹ محترمہ بے نظیر بھٹو تقریری مقابلہ 26 جنوری کو منعقد ہو گا

SOA DELIGATION MEET PRESIDENT NBP

SOA DELIGATION MEET PRESIDENT NBP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محکمہ نوجوانان امور حکومت سندھ کے تعاون سے “آل کراچی انٹر کالجیٹ محترمہ بے نظیر بھٹو تقریری مقابلہ “مورخہ 26 جنوری 2017ء بروز جمعرات صبح 9 بجے گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت کراچی پر منعقد ہوگا، تقریری مقابلے کا عنوان “محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عہد ساز شخصیت “ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی برائے امور نوجوانان عابد حسین بھیو ہونگے جو مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر