آل کراچی حاجی شمشیر علی فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ داد میموریل فٹ بال کلب نے ینگ پی آئی بی کو شکست دیکر جیت لیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہین افغان فٹ بال کلب بلدیہ ٹائون کراچی کے زیر اہتمام بلدیہ ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم پر آل کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا اغاز ہوگیا ٹورنامنٹ کا افتتاح بلدیہ ٹائون کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی سلطان علی نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ داد میموریل فٹ بال کلب نے سخت مقابلے کے بعد ینگ پی آئی بی فٹ بال کلب کو 1-0 سے شکست دیکر اپنے نام کیا کھیل کے دوران ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر وقفے وقفے سے تابڑ توڑ حملے کئے تاہم دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں داد میموریل کے بابر نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر سرپرست اعلیٰ ٹورنامنٹ عمر زاد روغانی ،ممبر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ رضا خان ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ سائوتھ مراد بخش بلوچ ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سنیئر وائس چیئر مین رحمت بلوچ، ٹورنامنٹ سیکریٹری فضل باری ،محمد عارف محمود ،فقیر گل کے علاوہ اسپورٹس سے وابستہ دیگر شخصیات نے شرکے کی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری عبدالکریم نے اپنے معائون ساتھیوں شیر محمد اور محمد علی شاکا کے ہمراہ سپروائز کیا میچ کمشنر رحمت بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔