آل کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 14 ستمبر سے بلدیہ ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم پر ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہین افغان فٹ بال کلب بلدیہ ٹائون کے زیر اہتمام آل کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز مورخہ 14 ستمبر 2014ء بروز اتوار سے نئی آباد سیکٹر بلدیہ ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم پر منعقد ہوگا ٹورنامنٹ میں شہر کی ممتاز 64فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 14 ستمبر کو پی آئی بی اور داد میموریل کے مابین کھیلا جائیگا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ممتاز سماجی شخصیت حاجی سلطان علی ہونگے ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ عمر زاد روغانی نے کہاکہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں نیشنل شاہین ،ینگ نورانی ،خیبر مسلم اور پاکیزہ پکوان سینٹر بلدیہ ٹائون کا تعاون حاصل ہے ،انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ شہر کراچی یادگار ایونٹ ثابت ہوگا۔