کراچی (اسپورٹس رپورٹر)رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہوگیا ۔ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں مسلم برادرز کورنگی نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم شہزاد محمڈن کو 2-1سے زیر کرکے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے یوسف اور جاوید نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ شہزاد محمڈن کا واحد گول عادل نے کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے
دوسرے میچ میں مکران اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کو پنالٹی ککس پر 4-2 سے ہزار دیا کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول سے برابر رہا دونوں ٹیموں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر گرائونڈ میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر بھر پور داد دی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عابد جعفری سے کھلاڑیوں کا تعرف کرایا گیا اس موقع پر ہزارہ محمڈن کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد سلیم ،خالد تنولی ،پرویز تنولی ،سیکریٹری نیشنل فائٹر نواز عباسی ،اعجاز احمد جازی و دیگر بھی موجود تھے
مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عابد جعفری نے شاہ فیصل کالونی میں کراچی سطح پر بڑے فٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت مند مسرگرمیوں کے فروغ کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،نصیر عمر ،عبدالکریم اور فرید خان نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔