کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب لانڈھی کالا پانی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی عظمت میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چار اہم میچوں کے فیصلے ہو گئے پہلا میچ عثمان شہید کیماڑی نے مد مقابل بابا بخاری فٹ بال کلب کو 2-0 سے شکست دیکر جیت لیا فاتح ٹیم کی جانب سے آصف، وسیم گل اور ذیشان نے گول اسکور کئے۔
کھیلے گئے دوسرے میچ میں لعل الیون نے جانباز اسپورٹس لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ہرا دیا کھیل کے دوران مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے بر ابری پر ختم ہوا ،تیسرے میچ میں گلشن ملت نے بلوچ برادرز کو پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کر دیا۔
چوتھے میچ میں پیر بخش بلوچ نے ینگ مسلم آباد کو 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائضفرید طوفان، حیدر علی اور محمد وکیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد رزاق اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
ٹورنامنٹ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے پہلا مقابلہ دن 3 بجے الشہباز کورنگی بمقابلہ گلشن اسپورٹس جبکہ دوسرا مقابلہ شام ساڑھے چار بجے پیر آباد گولڈن بمقابلہ موسیٰ الیون کھیلا جائیگا۔