کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب میمن گوٹھ کے زیر اہتمام جای آل کراچی کیپٹن محمدصفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری خیر بخش پپو میمن کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے ہنٹر اسپورٹس ملیر کو 3-1سے ،گلشن اتحاد کورنگی نے مد مقابل غریب نواز ڈالمیا کو 4-0سے ،بلوچ یونین ویسٹ نے چنیسر بلو کو پنالٹی ککس پر 5-3سے ،سرحد اسپورٹس لانڈھی نے جام الیون ملیر کو 2-1سے ،بلوچ یوتھ گارڈن نے بلوچ فائٹر ملیر کو 3-0سے ،ساجدی محمڈن نے ملیر اسٹار کو 3-2سے ،رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون نے بلوچ مجاہد ابراہیم حیدری کو 1-0سے ،بلوچ یوتھ ملیر نے ینگ بلال لانڈھی کو 2-1سے ،ملیر ریڈ کی ٹیم نے مضبوط حریف تنظیم اسپورٹس کو 4-1سے ،ینگ پنجگور لیاری نے شہزاد محمڈن کو پنالٹی ککس پر5-4سے ،صاحبداد محمڈن ملیر نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم اعظم اسپورٹس کو 3-2سے اور ینگ بلوچ اسٹار نے سخت مقابلے کے بعد برما محمڈن لانڈھی کو 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ٹورنامنٹ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے احترام میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز ماہ رمضان المبارک کے بعد 24جولائی 2015ء دوبارہ کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچز میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،عبدالغفور بلوچ اور انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔