کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی ہمارا پاکستان کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ہزار محمڈن نے جیت لیا فائنل میچ میں اعظم اسپورٹس کو پنالٹی کک پر 5-4سے شکست ہوئی۔دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا مگر ایک دوسرے پر بتری لینے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی مقررہ وقت پر کھیل بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
فائنل میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی علامہ اقبال اسکول کے بانی ممتاز ماہر تعلیم مجیب الرحمن صدیقی اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ناظم لیاری ٹائون ملک فیاض ،سابق چیئر مین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسویسی ایشن سائوتھ ناصر کریم بلوچ ،سابق قومی انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان ظفر اقبال اور قومی انٹر نیشنل کھلاڑی حبیب و دیگر موجود تھے مہمان خصوصی مجیب الرحمن صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فٹ بال کھیل بھائی چارے اور محبت اور دوستی کا درس دیتا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ غریبوں کے اس کھیل کو حکومتی سطح پر کوئی سرپرستی حاصل نہیں ہے ہمارے سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ان کا اصل مقام نہیں ملتا لہذا ہمیں باہمی تعاون اور اتفاق کے ذریعے فٹ بال کے کھیل کو ترقی اور فروغ دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔
سابق ٹائون ناظم لیا ری ملک فیاض نے کہاکہکلری محمڈن فٹ بال گرائونڈکو مزید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ غریبوں کے کھیل فٹ بال کو مزید فروغ حاصل ہوسکے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ماہر تعلیم مجیب الرحمن صدیقی نے فاتح ٹیم کو 30ہزار روپے کیش اور ٹرافی ،رنر اپ اعظم اسپورٹس کو 20ہزار روپے کیش اور ٹرافی پیش کی اس موقع پر میچ کے بہترین کھلاڑی گول کیپر ہزارہ محمڈن عقیل خان کو قرار دیا گیا تقریب میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے گروپ چیئر مین سید عثمان شاہ ،ٹورنامنٹ کے چیئر مین بیگ محمد مندرہ ،ماسٹر عبدالرحمن ،لالا عاشق ،نواز رحمن،اعجاز کارا ،طارق بیگ ،عثمان نقی،حسین سنگھار،رائو اقبال،عبد الواحد،عبدالرزاق چشتی ،عباس، ہاشم سومرو ،محمد صدیق سنگھار،اسحاق مندرہ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل و دیگر موجود تھے تمام مقامی کلبوں کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔