آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کلب 2015ء میں مزید 4 اہم میچوں کے فیصلے ہو گئے

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آگرہ تاج پلے گرائونڈ پر جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں مزید 4اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلے جی بلوچ نے مد مقابل کلری بلوچ کو 3-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے نعیم نے دو جبکہ خلیل نے ایک گول اسکور کئے جبکہ مخالف ٹیم کا واحد گول ثاقب نے کیا۔

دوسرے میچ میں ماری پور بلوچ نے مضبوط حریف لعل بخش میموریل کو 2-0سے زیر کردیا ماری پور بلوچ کی جانب سے عدنان اور سمیر نے خوبصورت گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں کالا پل کی معروف ٹیم چنیسر بلو نے محمد لاسی کی قیادت میں بابل اسپورٹس لیاری کو 5-0کے مارجن سے مات دیدی میچ کی خاص بات چنیسر بلو کے اسٹرائیکر کھلاڑی فرید کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے 3خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ شہریارمحمود اور نعمان نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری میچ میں رحمان فٹ بال کلب ماری پور نے ینگ تغلق لیاری کو 4-1سے شکست دیکر آگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نذر شباب،نیاز ،یوسف ،خالد اور بشیر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔