کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گل بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی پر جاری “آل کراچی چیئر مین ولی محمد ولی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 3 پری کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہو گئے۔
پہلے میچ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے ملیر کی معروف ٹیم بلوچ محمڈن کو حسان کے 2گولوں کی بدولت 2-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ مستحکم کرلی ۔دوسرے میچ میں کلمت ویلفیئر شرافی نے ہنٹر اسپورٹس کو 2-1سے زیر کیا کلمت ویلفیئر کی جانب سے اظہر اور احمد جبکہ ہنٹر اسپورٹس کی جانب سے جہانگیر نے گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں آل برادرز نے مد مقابل شفیع الیون کو برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کردیا اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔