کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیراہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری”آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016 ئ”پری کوارٹر فائنل میچ کے اہم معرکے میں حیدر بلوچ لیاری نے چاچا مراد بخش میموریل کو 3-0 سے دیکر کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
دوران کھیل حیدری بلوچ کھیل پر چھائی رہی جس کے نتیجے میںفاتح ٹیم کے عماد نے2اور فراز نے ایک گول اسکور کئے۔میچ کے اختتام پر بلدیہ ملیر کے ڈائریکٹرہیلتھ واثیق ظفر سے دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہاکہ بلدیہ ملیر ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی جدو جہد کررہی ہے ہمارے چیئر مین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کا کھیل اورکھلاڑیوں سے محبت کا ثبوت ہے کہ انہوں نے منصب سنبھالنے کے بعد جہاں عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی وہیں ضلع ملیر میں صحت مندسرگرمیوں کے فروغ کے لئے فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے انہوں نے منتظمین کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش ،میچ کمشنر وسیم بزنجو اور میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی تھے۔ جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر