کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام “آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء “کا ٹائٹل میزبان شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب نے فائنل میچ دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر مد مقابل اشرف میموریل یوتھ فٹ بال کلب کو 3-2 سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ،فائنل مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار اور دلچسپ کھیلوں کا مظاہرہ کیا۔
جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں نے وقت مقررہ اور ایکسٹرا ٹائم میں بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے جیوری کے فیصلے پر دنوں ٹیموں کو پانچ ،پانچ پنالٹی ککس دیئے گئے جس میں میزبان کلب شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب نے مد مقابل اشرف میموریل یوتھ فٹ بال کلب کو 3-2سے مات دیکر فائنل ٹرافی جیت لیا ۔فائنل کے اختتام پر تقسیم انعامات کے حوالے سے شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے امان اللہ محسود تھے جس سے فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا مہمان خصوصی سے شاندار کھیل کے مظاہرے پر شاباش دی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مکمل ٹرک سوٹ اپنی جانب سے دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر دیگر مہمانوں میں آزاد فائونڈیشن کے COR نوید حسن ،کامریڈ گل محمد ،اقبال بشام ،سیٹھ ابراہیم کلمتی،یوسی چیئر مین نظر محمد بلوچ ،منیر احمد شامل تھے اس موقع پر ٹورنامنٹ میں تعاون پر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اور سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد کا ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے شکریہ ادا کیا مہمان خصوصی امان اللہ محسود نے فاتح شرافی محمڈن کے کپتان اور رنر اپ اشرف میموریل کے کپتان کو ٹرافی پیش کی اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا ایوارڈ اشرف میموریل یوتھ فٹ بال کلب کے کھلاڑی سمیر CRجبکہ ڈسپلین ٹیم کا ایوارڈ سالار ویلفیئر یوتھ فٹ بال کلب کو دیا گیا فائنل میں ریفری کے فرائض الہی بخش جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض میر حبیب زباد کلمتی نے انجام دیئے۔