آل کراچی سعید عالم انوٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں کھلا جائے گا

کراچی : کراچی سٹی فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی سعید عالم انوٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) مورخہ 22نومبر2013ء بروز جمعہ ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل لکی برادرز اور نونہال مجاہد کے مابین کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کورنگی کے معروف سماجی رہنماء شیخ محمد عبداللہ ہونگے جو اپنے دست مبارک سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے اس موقع پر کراچی ککرز کے روح رواں قمر یار خان ،ڈاکٹر شریف و دیگر بھی شرکت کرینگے۔