آل کراچی جشن سعودیہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہر کی 4 معروف فٹ بال ٹیموں کی کوارٹر فائنل تک رسائی
Posted on October 15, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام ملیر فٹ بال گرائونڈ میں جاری آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے کے بعد فاتح ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ینگ عزیز آباد نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے زیر کردیا کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے میچ میں گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے جانباز اسپورٹس سلطان آباد کو سخت جد وجہد کے بعد 1-0سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگی مستحکم کرلی ۔تیسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل امتیاز اسپورٹس کالا پل نے پنالٹی ککس پر عرفان میموریل لانڈھی کو 5-2سے مات دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور اہم میچ میں قدیم فٹ بال ٹیم مکران اسپورٹس نے ڈرگ روڈ یونین کو 2-1سے شکست دیکر اپنے آپ کو کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض محمد ریاض ،عبدالطیف بلوچ،سلیم شاہ ،اور منصور علی نے انجا م دیء جبکہ میچ کمشنر کے فرائض امیر محمد خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے انجام دیئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com