آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میں مکران اسپورٹس فائنل میں پہنچ گئی

کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ملیر فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقدہ آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مکران اسپورٹس نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم اعظم اسپورٹس کو 1-0سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے نوید نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا واضح رہے اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ جو کہ سیکریٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ عبید اللہ خان کی ٹیم ہے۔

کھیل میں اس وقت بد مذگی پیدا ہوگئی جب کھیل کے اخری لمحات میں سیکریٹری عبید اللہ کے صاحبزادے سلیم اللہ نے ایک آئوٹ ہوئی بال کو اُٹھا کر لائن میں منصور کو ماردی جس پر مین ریفری محمد ریاض نے اسے ریڈ کارڈ دکھا کر گرائونڈ سے باہر کردیا جس پر سیکریٹری عبید اللہ نے نا صرف بد تمیزی اور بد اخلاقی کی بلکہ ریفری کو نازیبا کلمات ست بھی نوازا اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو بھی برا بھلا کہا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری امیر محمد خان نے اپنے ایک بیان میں سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ کی جانب سے کھیل کے دوران غیر اخلاقی حرکات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انسان کو ہار تسلیم کرنی چایئے۔