آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلفٹن شاہین اور بلوچ یونین کی کامیابی

Tournament

Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی ہارون شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلفٹن شاہین نے باآسانی محمدی اسپورٹس ملیر کو 5-1 سے زیر کردیا کھیل کے ابتداء ہی سے کلفٹن شاہین مکمل طور پر محمدی پر چھائی رہی اور یکے بعد دیگرے محمدی اسپورٹس کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہی۔

جس کے نتیجے میں ان کے کھلاڑی زبیر خان نے 2 جبکہ عمیر خان، فرحان شاہ اور احسان اللہ نے ایک ایک گول کئے جبکہ محمدی اسپورٹس ملیر کی جانب سے عبدالرحمن ہی خسارے میں کمی کرسکے ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں بلوچ یونین نے سخت مقابلے کے بعد ملیر اسٹوڈنٹس کو پنالٹی ککس پر 3-1سے شکست دیدی ،بلوچ یونین کی جانب سے پنالٹی ککس پر عامر ،سہیل اور عمیر نے درست نشانہ بازی کی جبکہ ملیر اسٹوڈنٹس کے ازان ہی گول کرنے میں کامیاب رہے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض عمیر بلوچ ،سلیم شاہ،محمد سعید اور پرویز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔