آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں گلشن سوکر نے لیاری سینٹر کو ٹورنامنٹ سے آوٹ کر دیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تعاون شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گلشن سوکر نے لیاری سینٹر کے تجربہ کھلاڑیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے لیاری سینٹر کو 2-1سے شکست دیکر لیاری سینٹر کو ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا ،کھیل کی نمایاں بات گلشن سوکر کے اسد کا عمہ کھیل تھا جنہوں نے دو خوبصورت گول اسکور کرکے لیاری سینٹر کے دفاعی کھلاڑیوں کو آئوٹ کلاس کردیاٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

دیگر میچوں میں شفیع الیون ملیر نے مد مقابل سخت حریف بلوچ محمڈن لیاری کو 2-0سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف کے 22ویں منٹ میں سمیر اور 54ویں منٹ میں عارف نے شفیع الیون ملیر کی جانب سے خوبصورت گول اسکور کئے بارہا کوشش کے باوجود بلوچ محمڈن لیاری کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی جبکہ دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ سائوتھ کی لوہانی اسپورٹس نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی خان اسپورٹس کو 2-1 سے شکست دیکر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا لوہانی اسپورٹس کی جانب سے فضل امین اور سلیم نے گول اسکور کئے جبکہ خان اسپورٹس کا واحد گول اجمل شاہ نے اسکور کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالکریم ،جاوید بنگش ،پرویز ،فرید خان اور واجد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض حاجی محمد اقبال اور شیر افضل نے انجام دیئے۔

Karachi

Karachi