آل کراچی شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزارہ محمڈن کی مسلم اتحاد کے خلاف شاندار فتح

کراچی (خصوصی رپورٹ)رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون میں جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان کلب ہزارہ محمڈن نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مد مقابل مسلم اتحاد کورنگی کو 4-0 سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں ہزارہ محمڈن کے عادل کے دوگولوں کی بدولت ہزارہ محمڈن کو 2-0 سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں ناصر محمود اور نصیب خان نے مزید ایک ایک گول کرکے مقابلہ 4-0 کردیا جوکہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے

دیگر میچوں عرفان میموریل لانڈھی نے فرحان کے گول کی بدولت لوہانی اسپورٹس کو 1-0 سے مات دیدی دوسرے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گلشن سوکر نے مضبوط حریف جام الیون کو 1-0سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیامیچ کافیصلہ کن گول کاشف محمود نے کھیل کے 20 ویں منٹ میں کیا ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش، عبدالکریم، اقبال چوہدری، جمیل ناز، فرید خان، احمد سلطان اور پرویز نے انجام دیئے میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔

Football Tournament

Football Tournament