کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری “آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں محفوظ الیون نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد مد مقابل سخت حریف سرحد اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 6-5 سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ برابر رہا ،میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی رانا آئل ایجنسی شاہ فیصل کالونی کے روح رواں گلزار کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔
دوسرے میچ میں خیبر مسلم نے ملیر کی چمپئن ملیر شاہین کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے زیر کردیا ،تیسرے میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط حریف ساجدی محمڈن کو 1-0 سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں کھیل کے آخری لمحات میں کلمت ویلفیئر سینٹر کے شاہجہاں نے پنالٹی ملنے پر گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض طاہر قادری،زاہد علی ،نور وہاب ،واجد خان ،فرید خان اور پرویز گل نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔