آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی ،کلمت ویلفیئر سینٹر ملیر کامیابی

Shaheed Aaron Football Tournament

Shaheed Aaron Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی نے مد مقابل مہران اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کو سخت مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے عبداللہ نے دو جبکہ جہانگیر نے ایک گول اسکور کئے مہران اسپورٹس کلب ملیر کے رئوف اور شعبان نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

ایک دوسرے میچ میں کلمت ویلفیئر سینٹر ملیر نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد سخت حریف غنی الیون کو پنالٹی ککس پر 3-2 سے سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی دوران کھیل کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی غنی الیون کی ٹیم نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول کرنے کے مواقع ضائع کئے دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل پیش کرنے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھر پور داد پیش کی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں کو نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش ،سعید خان ،سلیم شاہ،پرویز اور واجد نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض محمد اقبال اور شیر افضل نے انجام دیئے۔