آل کراچی شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ میں دلبود محمڈن اور الکاتیار کی فتوحات

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام اُسامہ اسپورٹس اور اعظم اسپورٹس کے تعائون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ میں الکاتیار فٹ بال کلب نے 1-1گول سے برابری کے بعد کورنگی گرین کو پنالٹی ککس پر 4-2 سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کے لئے لوالیفائی کرلیا دوران کھیل الکاتیار فٹ بال کلب کی جانب سے عبدالستار اور کورنگی گرین کے محمد آصف نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

دوسرے میچ میں ٹورنامنٹ کی دو مضبوط ٹیموں اصلاح بلوچ اور دلبود محمڈن کے مابین مقابلہ ہوا جو کہ دو گول سے برابری کے بعد اس میچ کا فیصلہ بھی پنالٹی ککس پر ہوا جس میں دلبود محمڈن نے 3خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ اصلاح بلوچ کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ان میچوں کو نیشنل فٹ بال ریفری عمر بلوچ ،سلیم شاہ اور پرویز گل نے سپراوائز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض زاہد اور شیر افضل نے انجام دیئے۔

FOOTBALL CLUB

FOOTBALL CLUB