آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ پی آئی بی نے شرافی اسٹار کو زیر کردیا

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (خصوصی رپورٹ)رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام اسامہ اسپورٹس اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی ہارون شہید یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں ینگ پی آئی بی نے مد مقابل شرافی اسٹار کو 1-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی تاہم کھیل کے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ینگ پی آئی بی کی جانب سے زمان غنی نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں آزاد الیون نے ناصر اسپورٹس کورنگی کو 2-0 سے ہزار دیا آزاد الیون کی جانب سے فیاض نے دو خوبصورت گول اسکور کئے، تیسرے میچ میں گلشن اتحاد کورنگی نے واصف میموریل کو 3-0 کے مارجن سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

کھیل کے 42ویں منٹ میں گلشن اتحاد کے عنایت نے 2گول جبکہ عبدالرحیم نے 50 ویں منٹ میں گول کئے واصف میموریل کوئی خاص کھیل نہ پیش کرسکی۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری عبدالکریم، سعید احمد، سلیم شاہ ،پرویز گل،اور فرید خان نے سپر وائز کیا محمد اقبال میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔