کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس کے تعاون سے جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل آفریدی فٹ بال کلب ویسٹ نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل لکی مین لانڈھی کو 2-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے عامر اور سہیل نیشاندار گول اسکور کئے جبکہ لکی مین کا واحد گول راشد نے کیا۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق چیئر مین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور لکی مین فٹ بال کلب کے روح رواں عبدالمنان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سابق فٹ بالر تاج اسپورٹس بابو بھائی ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ممتاز شاہ ،حبیب اللہ جان ،طارق خان سید مجتبیٰ شاہ کے علاوہ دیگر موجود تھے اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ممتاز شاہ نے تمام فٹ بال لورز بالخصوص لانڈھی اور کورنگی کے فٹ بال کلبز سے عبدالمنان کی صحت یابی کے خصوصی دعا کی اپیل کی اور کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبدالمنان کو جلد صحت یاب کرے تاکہ وہ دوبارہ اسپورٹس کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔
دیگر میچوں میں آزاد الیون میمن گوٹھ نے بلوچ اسٹار کو سڈن ڈیتھ پر ،کالونی محمڈن نے پنالٹی ککس پر جانباز اسپورٹس لانڈھی کو 4-3 سے ،نیشنل اسپورٹنگ نے کورنگی محمڈن کو 4-0سے ،کوہاٹ اسپورٹس نے لانڈھی اسٹار کو 3-1سے ،غریب نواز نے کیماڑی یونین کو 3-1سے اور کلمت ویلفیئر سینٹر نے ملک اسٹار کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض محمد سلیم ،محمد اشرف اور سعید بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد سلیم اور سید مجتبیٰ شاہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔