آل کراچی کوہاٹ اسپورٹس فلڈ لائٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی : کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام جاری پہلا آل کراچی کوہاٹ اسپورٹس فلڈ لائٹس فٹ بال ٹورنامنٹ 2014ء میں شہر کراچی کی 3 معروف فٹ بال ٹیمیں کواٹر فائنل میں پہنچ گئیں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ فائٹر کلب نے نعمان اسپورٹس کو 2-0سے،دوسرے میچ میں معمار اسپورٹس نے اُسامہ اسپورٹس کو4-1سے اوت تیسرے پری کوارٹر فائنل میں سمیع اسپورٹس نے سخت مقابلے کے بعد سرحد یوتھ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں بابل اسپورٹس نے مضبوط حریف ینگ بلال کو 2-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ان میچوں میں ریفری کے فرائض فرید خان ،میر اسماعیل اور سلیم شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر نعیم خان اور ایاز خان اور میڈیا کوارڈینٹر نے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔