آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میزبان کلب سعودیہ اسپورٹس نے میدان مار لیا
Posted on September 26, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں میزبان کلب سعودیہ اسپورٹس نے اپنے مد مقابل مضبوط حریف ینگ ملیر فٹ بال کلب کو 2-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔
کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں نے کوئی گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ کی جبکہ دوسرے ہاف میں سعودیہ اسپورٹس کے کھلاڑیوں نے اپنے عمدہ کھیل میں مزید بہتری پیدا کرتے ہوئے ینگ ملیر کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے جس کے نتیجے میں سعودیہ اسپورٹس کے کھلاڑیوں علی اور حماد نے یکے بعد دیگر دو گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے دیگر میچوں میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے کالونی اسپورٹس کلب کو 1-1گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور اہم میچ میں عرفان شہید میموریل فٹ بال کلب لانڈھی نے سخت حریف محفوظ الیون کا 2-0سے زیر کردیا۔
ملیر شاہین نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ہزارہ محمڈن کو 2-2گول برابری کے بعد سڈن ڈیتھ پر 11-10سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں کو نیشنل فٹ بال ریفری اعظم بھٹی، احمد میاں، عبدالطیف بلوچ،نبی بخش،محمد ریاض اور منصور نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض امیر محمد خان نے انجام دیئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com