آل کراچی انجمن تاجران و انجمن تاجران قائد آباد کے وفد کی ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ سے ملاقات

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی انجمن تاجران و انجمن تاجران قائد آباد کے ایک مشترکہ وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچیڈاکٹر امیر شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں ہارون چاندنہ ،طلعت محمود ،عبدالصمد خان ،الیاس میمن ،شوکت ربانی ،نذیر خان ،اعظم جٹ و دیگر شامل تھے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کو صدر کی مختلف مارکیٹوں کے باہر تجاوزات غیر قانونی پارکنگ اور قائد آباد کے تجارتی مراکز کے اطراف گاڑیوں کے غیر قانونی اڈے اور ہیوی مال گاڑیوں کے قائد آباد میں ڈاخلے جن کے نتیجے میں قائد آباد میں پورے دن ٹریفک بد ترین جام رہتا ہے

جس کی وجہ سے نہ صرف تاجر برادری بلکہ عوام بھی سخت اذیت کا شکار ہیں جیسے مسائل سے آگاہ کیا ۔ڈی آئی جی ٹریفک نے تاجران کو یقین دلا یا کہ اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی امیر شیخ نے موقع پر موجود ایس پی ٹریفک سائوتھ جہانگیر مغل اور ایس پی ٹریفک ملیر اصغر عثمان کو فوری طور صدر اور قائد آباد میں تاجران کی جانب سے ٹریفک و تجاوزات اور غیر قانونی گاڑیوں کے اڈوں سے متعلق مسئلہ کو حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔