سب کو پتہ ہے کہ دہشت گردوں سے کس کے تعلقات ہیں، راجہ یاسر سرفراز

چکوال: رہنما ہاکستان تحریک انصاف راجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ خینر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کیخلاف نازیبا زبان استعمال کر کے رانا ثناء اللہ نے کوئی نیا کام نہ کیا ہے بلکہ اپنی زہنی بسات کے عین مطابق چلے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر رانا ثناء اللہ میں مہذبانہ زبان استعمال کرنے کی اہلیت ہوتی تو آج (ن) لیگ کو گورنر امپورٹ کرنے ضرورت پیش نہ آتی۔

رانا ثناء اللہ خیبر پختونخواہ کی فکر کرنے کی بجائے اُن تربیتی کیمپوں کی بندش پر زور دیں جہاں سے دہشتگرد تربیت حاصل کر کے باقی تینوں صوبوں کی طرف جارہے ہیںانہوں نے مزیدکہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو آئندہ قومی تو دور کی بات صوبے میں بھی ان کی کبھی حکومت نہ بنے گی وہ اپنے پبلک سیکر ٹریٹ کوٹ سرفراز خان چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔