آل لسبیلہ کراچی شہید حیات نفیس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی : ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر نگرانی آل لسبیلہ، کراچی شہید حیات نفیس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان کلب شہید حیات نفیس فٹ بال کلب نے مد مقابل پاٹھرا فٹ بال کلب حب کو 1-0 سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود گیند گول پوسٹ میں داخل نہ ہوسکیں تاہم دوسرے ہاف میں میز بان ٹیم شہید حیات نفیس فٹ بال کلب نے اپنے کھیل میں بہتری پیدا کرتے ہوئے مخالف ٹیم پر بھر پور حملے کئے جس کے نتیجے میں ان کے کپتان قربان کے ایک خوبصورت کراس پر لقمان نے گیند کو جال کی راہ دکھاکر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی کی لیاری کمبائنڈ نے گڈانی فشر مین فٹ بال کلب کو باآسانی 3-1 کے مارجن سے ہرا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے عمر گل نے دو جبکہ اسماعیل نے ایک گول اسکور کر کے نمایاں رہے حریف ٹیم کا واحد گول فرحان نے کیا۔

گرائونڈ میں موجود ہزاروں فٹ بال شائقین نے شہید حیات نفیس اور لیاری کمبائنڈ کی ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل پر نوجوان کھلاڑیوں کو بھر پور داد پیش کی اس میچ میں ریفری کے فرائض ذاہد عشاق، پرنس دلمراد اور نذیر رضا نے جبکہ میچ کمشنر محمد حسین نے انجام دیئے۔