کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمیٹی بھاولپور کے زیراہتمام کھیلے جانے والا آل پاکستان کمشنر بھاولپور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل الشہباز کلب خیرپور سندھ اور الفرید کلب ساہیوال پنجاب کے درمیان کھیلا گیا فائنل الشہباز کلب خیرپور نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے جیت لیا
فائنل بیسٹ آف تھری پر مشتمل تھا فائنل کا پہلا سیٹ الفرید کلب نے باآسانی16-8 سے جیت لیا لیکن دوسرے سیٹ میں الشہباز کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور دوسرا سیٹ 11-16 سے جیت کر مقابلا برابر کردیا تیسرا اور فائنل سیٹ نہایت دلجسپ رہا جو الشہباز کلب خیرپور نے 13-16 سے جیت کر ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا الشہباز کلب خیرپور سندھ کی جانب سے غلام عباس، ریاض، یوسف ظفر اور محمد عارف نے جبکہ الفرید کلب ساہیوال پنجاب کی جانب سے علی عباس، عبدالحمیداور شاہد نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد حاصل کی فانل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پنجاب ملک محمد اقبال تھے
مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر آپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے نوجوانوں کوکھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاھیے تاکے ایک اچھا معاشرہ وجود میں آسکے انھوں نے کہا کے جس ملک کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس ملک کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، فائنل جیتنے پر مہمان خصوصی نے الشہباز کلب خیرپور سندھ کے کپتان کو 30 ہزارروپے کیش پرائز اور ونر ٹرافی جبکہ الفرید کلب ساہیوال پنجاب کے کپتان کو 20 ہزار کیش پرائز اور رنر ٹرافی پیش کی مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوار ڈ ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر علی عباس اور غلام عباس کو دیاگیا۔