کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ “کے دو لیگ میچز کے فیصلے ہوگئے مقابلہ برا بر ی کی بنیاد پر چاروں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لئے۔
کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ محمڈن ملیر اور پاک ہزار کوئٹہ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور نہ ہوسکا برابری کی بنیاد پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ حاصل کئے پاک ہزارہ کوئٹہ دو میچ کھیل کر 4پوائنٹ کیساتھ سر فہرست ہے جبکہ بلوچ محمڈن کی ٹیم ایک میچ کھیل کر 1پوائنٹ حاصل کرسکی ،جبکہ دوسرے لیگ میچز میں جو کہ اعظم اسپورٹس اور نیشنل شاہین کے مابین کھیلا گیا یہ میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کو 1-1پوائنٹ حاصل ہو گئے۔
نیشنل شاہین کی ٹیم نے دو میچ کھیل کر دو پوائنٹ حاصل کئے جبکہ اعظم اسپورٹس نے ایک میچ کھیل کر ایک پوائنٹ حاصل کئے اس میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق فٹ بالر پی آئی اے ماما عمر کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا ٹورنامنٹ میں کھیل گئے لیگ میچز میں ریفری کے فرائض عبدالغفور بلوچ ،انیس اختر ،عمر بلوچ ،نصیر عمر بلوچ،خالد ممتاز جمی اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔