آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کو نا تجربہ کار ریفریز کے ذریعے کھلانا سراسر ناانصافی ہے۔امیر محمد خان
Posted on February 17, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے سنیئر وائس چیئر مین امیر محمد خان نے اینے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس فٹ بال گرائونڈ ملیر میں منعقدہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں ناتجربہ کار ریفری کے ذریعے کھلانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ملکی سطح پر منعقدہ فٹ بال کے بڑے ایونٹ کی توہین قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں تجربہ کار ریفری کی موجود گی کے باوجود نا جربہ کار ریفریز کے ذریعے میچ کھلا یا گیا جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں میں کھیلے گئے تقریباً تمام میچوں میں کھلاڑیوں اور یفریز کے درمیان تلخ کلامی ہوتی رہی امیر محمد خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 60اور70سالہ ناجربہ کار ریفریز کے ذریعے کھلا یا گیا جنہیں نہ فٹ بال کے کسی رول کا پتہ اور نہ انہیں کوئی تجربہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام نے صرف اپنی من مانیوں سے اس ٹورنامنٹ میں من پسند اور ناتجربہ کار ریفریز کے ذریعے سپروائز کیا لہذا کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی ملکی سطح پر منعقدہ فٹ بال کے اس بڑے ایونٹ پر غیر اخلاقی اور غیر قانونی طرز عمل پر احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کے خلاف غیر قانونی اقدامات پر سخت کاروائی عمل میں لایا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com