کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے فائنل میں بلوچ محمڈن ملیر نے مضبوط حریف عرفان میموریل لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر یہ فائنل اپنے نام کرلیا کھیل کے دوران وقت مقررہ تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے کی ناکام رہی ٹورنامنٹ میں کھیلے میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفری سراج الدین طالب ،نصیر عمر بلوچ ،عمر بلوچ اور خالد ممتاز جمی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔
ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد نے ونر بلوچ محمڈن ملیر کو ٹرافی اور 5ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم عرفان میموریل لانڈھی کو ٹرافی اور 3ہزار روپے کیش پرائز دیئے اس موقع پرکوارڈینٹر نیشنل بنک آف پاکستان حاجی غلام محمد خان ،رئیس احمد ،امیر محمد خان ،عظمت اللہ خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،ایم اے خالد،ڈی ایف اے ایسٹ کے سیکریٹر ی عبید اللہ خان ،اجمل خٹک،نائب صدر سید عثمان شاہ،صدر کالونی اسپورٹس گلفراز خان ،ودیگر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل بنک کے اسپورٹس کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ ایم این اے ساجد احمد نیاس خوبصورت اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کرا کر یہاں کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کا حصول یقینی بنا دیا ہے انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت جہاں عوام کو فلاح و بہبود اور ترقی کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے وہیں صحت مند سرگرمیوں خصوصاً فٹ بال کے فروغ کے لئے جد وجہد کررہی ہے اس موقع پر مہمان خصوصی حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر اسپورٹس میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہاکہ علم کے حصول کے ساتھ نوجوان صحت مند سرگرمیوں کا حوصل بھی جاری رکھیں اور اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔